لاہور(امت نیوز) نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں مزید دو ماہ توسیع کا امکان ہے۔
کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی 120 روز کی مدت 20 اپریل بروز جمعرات کو ختم ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کے 16 میں سے 9 ریجنز کا انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے جب کہ 7 ریجنز میں انتخابی عمل ہونا باقی ہے۔
انتخابی عمل مکمل ہونے پر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی مدت میں دو ماہ کی توسیع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے 2014 کے آئین کے تحت مینجمنٹ کی مدت 6 ماہ بنتی تھی جو کہ غلطی سے چار ماہ مقرر ہوگئی تھی