طورخم پر ریسکیو آپریشن، 12 افراد کو زندہ نکال لیا

 

اسلام آباد ( اُمت نیوز) پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے تلے دبے ہوئے 12 افراد کو زندہ جبکہ 3 لاشیں نکال لیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق طور خم سرحدی گزر گاہ کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردار گاڑیاں زد میں آئیں جس پر پاک فوج نے دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ ملکر طورخم پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
آرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، پاک آرمی، 1122 اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو کاوشیں تاحال جاری ہیں۔
آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے سے ملبہ ہٹانے میں مصروفِ عمل ہیں، پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز، اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے دبے تین افراد کی لاشیں جبکہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے آخری فرد کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔