اسلام آباد(اُمت نیوز)علی امین گنڈا پور کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل، طبی معائنے کے بعد دوباہ تھانہ پہنچادیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی تھی۔
علی امین گنڈا پور کو طبی معائنہ کےلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر امراض دل، میڈیکل اسپیشلسٹ اور نیورو سرجن نے انکا طبی معائنہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کا مکمل طبی معائنہ کروایا گیا، طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد علی امین کو دوبارہ تھانہ صدر منتقل کردیا گیا۔