مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف ہائیکورٹ میں دائر رٹ خارج کر دی گئی۔
وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف ہائیکورٹ میں دائر رٹ پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
عدالت نے وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف ہائیکورٹ میں دائر رٹ سماعت کے بعد خارج کردی، درخواست گزار متاثرہ فریق کی تعریف میں نہیں آتے اس لیے رٹ خارج کرنے کا حکم دے دیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم آزادکشمیر اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے ۔