فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ ، قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست دائر

اسلام آباد:  قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی ۔

ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواست سردار کاشف خان نے دائر کی ،آئینی درخواست ایڈووکیٹ شاہ خاور کی وساطت سے دائرکی گئی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کی آئینی درخواست پر سماعت کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزارت دفاع کی متفرق درخواست کو رجسٹریشن نمبر الاٹ کردیاگیا،ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی درخواست کو نمبر2773 الاٹ کیاگیا،رولز کے مطابق درخواست پر سماعت سے قبل رجسٹریشن نمبر الاٹ کرنا لازمی ہے ۔

قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی دوسری درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی،ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواست محمد عارف نامی شہری نے دائر کی ،ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواست بھی سماعت کیلیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔