واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو
 واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو

اسلام آباد ، پیشی پرلایا گیا قیدی فائرنگ سے ہلاک

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں فائرنگ سے پیشی پرلایا گیا قیدی ہلاک ہوگیا۔

واقعہ ضلعی کچہری میں پیش آیا جہاں ایک ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد بخشی خانے لے جایا جارہا تھا کہ ایک شخص نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے باعث ملزم ہلاک ہوگیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے موقع پر ہی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، قتل کرنے والے شخص سے نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول کا نام زاور ہے اور اس کی عمر 30 سے 35 سال ہے، مقتول زاور چارسدہ کا رہائشی تھا، اس پر تھانہ کورال میں 2 مقدمات درج تھے، مقتول ملزم زاور کو چوری اور تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی مقتول سے رشتہ داری تھی۔