نئی دہلی: بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ایک مندر میں 1988 سے کام کرنے والے 2 مسلمانوں کو اب وہاں سے نکال دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اب سے مسلمان ملازمین مندر کی منیجمنٹ کمیٹی میں کام نہیں کرسکتے۔
رپورٹس کے مطابق مندر کی کمیٹی کو احکامات پر عمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کا بھی کہا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان احکامات پر عمل کے بعد مندر میں 1988 سے کام کرنے والے 2 مسلمان ملازمین کی نوکری ختم ہو جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق ریاست کا قانون کہتا ہے کہ کسی بھی شخص کو مذہب کی بنیاد پر نوکر ی سے نہیں نکالا جاسکتا۔