لگتا ہے احتجاج کرنے کا جو ہمارا مقصد ہے وہ پورا نہیں ہو رہا۔ فائل فوٹو
لگتا ہے احتجاج کرنے کا جو ہمارا مقصد ہے وہ پورا نہیں ہو رہا۔ فائل فوٹو

مریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنے والی خاتون نے غلطی مان لی

لندن: گزشتہ سال لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنے والی پی ٹی آئی کی خاتون سپورٹر نے اپنی غلطی قبول کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹر ماہین فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو بھی ہوا وہ غلط تھا۔ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں، بطور پاکستانی مسائل ہر آواز اٹھائی ہے۔

ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ جنید صفدرنے جس رویے کا مظاہرہ کیا تھا وہ قابلِ تعریف ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایسی تربیت نہیں دیتے، میں بھی اس چیز کے خلاف ہوں۔ میں نےایون فیلڈ کے باہرایک مرتبہ احتجاج کیا تھا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ اپنی آواز بلند کرنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کی قیادت سے فاصلہ اختیارکرلیا کیونکہ مجھے لگتا ہے احتجاج کرنے کا جو ہمارا مقصد ہے وہ پورا نہیں ہو رہا۔ ہر چیز تمیز کے دائرے میں رہ کر کی جا سکتی ہے۔ لوگ مریم اورنگزیب کے گرد جمع ہو کر چیخ رہے تھے تو بہت عجیب لگا، انہیں باقاعدہ ہراساں کیا جارہا تھا۔