اسلام آباد(امت نیوز)آئین کی گولڈن جوبلی پر منعقدہ تقریب سے متعلق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھا خط سامنے آگیا، جس میں انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے 10 اپریل کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط میں لکھا کہ آئین کی 50 ویں سالگرہ پر میری طرف سے مبارک باد قبول کریں، عدالتی مصروفیات کے باعث پارلیمنٹ کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکا، میرے لیے تقریب میں شرکت کرنا باعث فخر ہوتا۔
چیف جسٹس نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ آئین پارلیمنٹ کو قانون سازی کی طاقت اور اختیار دیتا ہے، قوانین آئین کی طرف سے تعین کردہ سماجی، سیاسی اور اقتصادی اہداف پر مبنی ہیں۔
اپنے خط میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لکھا کہ میری دعا اور نیک خواہشات ہیں کہ پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے، ایسے قوانین جو آئین کے معیارات پر پورے اتریں۔
انہوں نے لکھا کہ نیک تمنائیں ہیں کہ پارلیمنٹ ایسے قوانین بنائے جوقوم کی خوشحالی اور امن کا باعث بنیں