ڈیرہ اسماعیل خان (امت نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف سے مذاکرات پرقائل کرنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے آبائی گاؤں عبدالخیل پہنچے ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی تھے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
گزشتہ روز حکمران اتحاد کے اجلاس میں فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی سخت مخالفت کی تھی جبکہ اکثر اتحادیوں نے بلاول بھٹو زرداری کی مذاکرات کی تجویز کو بہتر سمجھا ہے۔
چند روز قبل بھی مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں