خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک)سوڈان میں جاری جھڑپوں میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت بھی گولیوں کی زد میں آگئیں۔
سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے واقعے کی تصدیق کی گئی کہ 3 گولیاں سفارتخانے کی عمارت پر لگی ہیں۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کو سکیورٹی سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے اورسفارت خانے پر فائرنگ کا واقعہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے ہدایت کی ہے کہ سوڈان میں مقیم پاکستانی شہری اپنی نقل و حرکت کو محدود کرلیں۔
خیال رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔