پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں پر انتخابی ٹکٹ جاری کردیئے

لاہور (امت  نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں پر انتخابی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں، پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں جن میں ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی خود فیصلہ کریں گے۔