یمن (اُمت نیوز)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 79 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجروں کی جانب سے غریب لوگوں میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم جاری تھی اس دوران شہریوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یمن کے وزرات داخلہ کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فنڈ تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،
واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہلاک افراد کی حتمی تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا گیا البتہ کہا گیا کہ واقعہ میں درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔