عدالت نے ملزم علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی (اُمت نیوز)گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس علی زیدی کو لے کر ملیر کورٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔
عدالت میں علی زیدی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے دن ہو گی۔
اس سے قبل علی زیدی کو پیشی کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے سے ملیر کورٹ لایا گیا۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا ہے۔
علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ملیر کورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔