فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک ساتھ ملک بھر میں انتخابات کیلیے سماعت جاری ہے جس دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کی اور کہا کہ انہوں نے ہماری تجویز سے اتفاق کیا، ن لیگ نے بھی تجویز سے متعلق بات کی ہے۔

دوران سماعت خواجہ سعد رفیق روسٹرم پر آئے اور کہا کہ انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں، اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کےلیے تیار ہیں، فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات ایک ہی دن ہوں تو بہت بہتر ہوگا،عید کے بعد اتحادیوں سمیت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے ذریعے حل نکالنا چاہیں تو اس میں پیچیدگیاں نکلتی ہیں لیکن جب سیاسی جماعتیں کوئی کام کرتی ہیں تو راستے نکلتے ہیں،ہمیں ایک بریفنگ دی گئی، درخواست گزار بھی ایک ہی دن میں الیکشن چاہتے ہیں، ایک ہی دن کی بات اٹارنی جنرل نے کی تھی لیکن وہ ریکارڈ کا حصہ نہیں بن سکی،فاروق ایچ نائیک صاحب آپ کے پارٹی سربراہ نے بیان دیا وہ بھی اس عمل کی حمایت کرتے ہیں،

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم جو میڈیا پر بات کرتے ہیں وہ اصل میں ایسا نہیں ہوتا،چیف جسٹس نے کہا کہ اس میں کچھ سوشل میڈیا کا بھی کردار ہے۔