کراچی: ملیرکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملیرکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ انہیں درخواست ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے علی زیدی کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔