اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے کیس میں سراج الحق نے چیف جسٹس پاکستان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پنجاب کے رہنے والے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے پشتو میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ پشتو سمجھتا ہوں ہم پر لیبل نہ لگائیں ہم پاکستانی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت نے کی،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں۔
دوران سماعت سراج الحق نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ پنجاب کے رہنے والے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے پشتو میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ پشتو سمجھتا ہوں ہم پر لیبل نہ لگائیں ہم پاکستانی ہیں ۔