مظفرآباد: آزاد کشمیر میں حکومت کے لیے تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ سامنے آگیا۔
تحریک انصاف آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ،سیکریٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔
اسپیکرپیپلزپارٹی اور سینئر وزیرمسلم لیگ ن سے ہوگا،ذرائع کے مطابق 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے6، پیپلزپارٹی کے 6اور مسلم لیگ ن کے4وزرا ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔