اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف کا سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کو اپنے مؤقف سے آگاہ کردیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جلد بازی کے بجائے عدالت سے عید کے بعد کا وقت لیا جائے ،مولانا فضل الرحمان نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی سب باتیں ماننی ہیں تو ہم کہاں کھڑے ہوں گے ؟۔