فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ،ڈاکٹر جاوید اقبال

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف اسپیش سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ایس ٹی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ تمام پیرامیٹرز بتارہے ہیں کہ چاند نظر آنے کا امکان نہیں ۔ڈائریکٹر آئی ایس ایس ٹی کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی۔

خیال رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔