مفتی پوپلزئی نے بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان کردیا

پشاور(امت نیوز) پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی پوپلزئی نے بھی ہفتے بائیس اپریل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔
پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چاند کی رویت سے متعلق شہادات موصول ہوئیں تاہم انہیں غیر مصدقہ قرار دیا گیا۔
اجلاس کے بعد مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا کہ پختونخوا کے کسی بھی علاقے میں ماہ شوال 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا عید الفطر بائیس اپریل بروز ہفتے کو ہوگی اور رواں سال رمضان المبارک میں تیس روزے پورے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوا جبکہ اب عید بھی ایک ہی روز منائی جائے گی۔