کراچی(امت نیوز)ابراہیم حیدری پولیس کے ہاتھوں فراڈ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو ضمانت منظور ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کردیا گیا
علی زیدی کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے باہر موجود تھی اور رہائی کے بعد علی زیدی کو ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔
علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس آزمائش سے گزر گیا ہوں، اس ملک کے سابق وزیراعظم کو گولیاں لگیں لیکن وہ اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا، دوسری جانب ایک رکن قومی اسمبلی کو 10 سال پرانے مقدمے میں اٹھا کر لے گئے۔
علی زیدی نے کہا میرے ساتھی ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے، ایک منٹ نہیں لگا کہ میں اکیلا ہوں، پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کا بے حد مشکور ہوں۔