اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 باقاعدہ قانون بن گیا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بل منظوری کے مراحل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے۔ قانون اور قواعدوضوابط کی روشنی میں تمام تقاضے پورے کر کے گزٹ کیلیے بھجوا دیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دیا ۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اس سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوایا تھا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے اس بل پرعمل درآمد روک دیا تھا۔