چاروں صوبوں میں رابطہ کمیٹیوں کی سرگرمیاں تیز کر دہ گئیں، فائل فوٹو
چاروں صوبوں میں رابطہ کمیٹیوں کی سرگرمیاں تیز کر دہ گئیں، فائل فوٹو

نوازشریف اور محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات

جدہ: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاات ہوئی ۔

ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نوازبھی ملاقات میں موجود تھیں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نوازشریف کے مابین ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ نوازشریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ ، سعودی عرب ، قطر، عرب امارات اور ترکی سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا لہذا عید کل ہو گی۔