اسلام آباد : سرکاری چھٹی کے روز بھی وزیراعظم شہبازشریف کی لاہور میں بھرپور سیاسی مصروفیات جاری ہیں۔
شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور قانونی ماہرین نے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے لیگی رہنماؤں قانونی ماہرین سے ملکی سیاسی و آئینی صورتحال اور ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے کیس سےمتعلق تفصیلی مشاورت کی۔
وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد خان اور لیگی رہنما شزا فاطمہ، سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان شامل تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔