طورخم پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل

طورخم (اُمت نیوز)پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعدطورخم میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیاہے، 8 لاشیں اور 12 زخمی افراد کو لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سےنکالا گیا۔
27 ٹرک اور کنٹینرز کوملبے سے نکال کر ایک مشکل مشن کو مکمل کیا گیا ہے، فوج، ایف سی، 1122 اور سول انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن میںمل کر حصہ لیا۔
ریسکیو کوششوں پرمتاثرہ افراد اور خاندانوں نے پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔
واضح رہے کہ چار روز قبل طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے کئی کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں۔
ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران 25 سے زائد کنٹینرز بھی ملبے سے نکالے گئے۔