بابر اعظم نے عید اپنے پرانے محلے میں منائی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید الفطر منانے کے لیے اپنے پرانے محلے پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر پڑوسیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کرکٹ چیمپئن کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وقت میرے سر پر سے تیزی سے گزر رہا ہے، اس بال پر مجھے اپنے بچپن کے محلے جاکر عید منانے کا موقع ملا۔انہوں نے لکھا کہ اس محلے سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کپتان نے سب کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بچپن لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع فردوس مارکیٹ میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس شفٹ ہوچکے ہیں تاہم ابھی وہ پرانے پڑوسیوں سے رابطے میں ہیں۔