اسلام آباد(اُمت نیوز)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 482ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس موذی مرض کا شکار 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح1 اعشاریہ47 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔