کراچی (امت نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے نئی پیش گوئی کی ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سےلوگ جیلوں میں یا بیرون ملک ہوں گے۔
اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ملک کے حالات بہتر نہیں لگ رہے، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، حالات خراب ہوئے تو ملک کے لئے نقصاندہ ہوگا۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے، اور اگر عام انتخابات ہو بھی گئے تو اس کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے، اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سےلوگ جیلوں میں یا بیرون ملک ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن