شاہین کیساتھ انشاء کی رخصتی کب ہو گی؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

کراچی (امت نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے  کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی میری بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ شادی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار قومی ٹیم کے سابق کپتان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میزبان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ فیملی کے ساتھ عید بہت خوبصورت رہتی ہے۔ بیگم کی جو ڈیمانڈ ہوتی ہے پوری کرنی پڑتی ہے، میرے رول ماڈل اور ہیرو شاہدخان آفریدی ہیں، جیسےدوستوں کے ساتھ ہوں ویسے ہی لالہ کےساتھ ہوں۔ لیجنڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے خواب پورا ہوا۔

میزبان کے ایک سوال پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ خوشیاں ہوتی ہی فیملی کےساتھ ہیں، بیچلر لائف شادی شدہ زندگی سے بہت مختلف ہوتی ہے، میری شروع سے ہر چیز شیئر کرنے کی عادت ہے، شاہین آفریدی میرے بیٹوں اور دوستوں جیسا ہے، کم عمری میں میچورٹی آجانا اچھی بات ہے۔

شاہد آفریدی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ شوق ہوتا ہے تو ہی بندہ اچھا پرفارم کرتا ہے، وقت کے ساتھ شاہین کی چیزوں کا پتا چل رہا ہے، شاہین کے خاندان کے بڑے بزرگ عرصہ سے جانتےتھے، شاہین کے والدین اپنے والدین کی طرح لگتے ہیں، رشتے کی بات دوسال تک چلتی رہی، شاہین کی اپنی ریپوٹیشن بہت زبردست تھی ، کبھی محسوس نہیں کیاکہ میری بیٹیاں مجھ پر بوجھ ہیں۔

ایک سوال پر لاہور قلندرز کو دو مرتبہ چیمپئن بنوانے والے کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی شاہد خان آفریدی کے ساتھ بیٹھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے، انشاء میں تمام خوبیاں ہیں، اپنے والدین سے بہت پیار کرتی ہے۔