اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مملکت بحرین کے ساتھ تاریخی، باہمی احترام، مشترکہ عقیدے اور مشترکہ مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا.
انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات کا خاص طور پر حوالہ دیا۔
بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ نے بھی جواب میں پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔