میاں بیوی کے تعلقات میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے،شعیب ملک

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک نےکہاہے کہ میاں بیوی کے تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے ، یہ زندگی کا حصہ ہے

شعیب ملک نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی علیحدگی کی خبروں کی تردید کی

ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے۔

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانے کے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے انہوں نے اَن فالو نہیں کیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ دنیا کے ہر کلچر میں میاں بیوی کے تعلق میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی دِنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں آخری مرتبہ اسٹار جوڑی اُردو فلکس پر ’دی مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کرتی نظر آئی تھی۔