آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، فائل فوٹو
آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، فائل فوٹو

سعودیہ، امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سعودیہ، یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سعودیہ کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ، یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہو گئیں، امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ دوست ممالک پاکستان کو بیرونی فنڈنگ فراہمی سے اسے مطلع کریں۔