سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی
سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی

سوڈان سے خصوصی طیاروں کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی شروع

خرطوم: جنگ زدہ سوڈان سے 427 پاکستانیوں کوخصوصی طیاروں کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیابی سے جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف 72 گھنٹے سے جاری ہنگامی پلان کی خودنگرانی کررہے تھے ،427 پاکستانی بحفاظت پورٹ سوڈان پہنچ گئے جہاں سے وہ پاکستان پہنچیں گے ،427 پاکستانیوں کی رہائش، خوراک کاانتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا۔

پاکستانیوں کو گروہوں کی شکل میں خرطوم سے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہاہے ،برادر ممالک سعودیہ، ترکیے اور مصر نے پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت کی ،وزیراعظم شہبازشریف نے انخلا میں مدد کرنے پر سعودی، ترکیے اور مصر کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

سوڈان میں محصور پاکستانیو ںکی سلامتی، تحفظ سے متعلق اقدامات کی نگرانی جاری تھی ،سوڈان میں پاکستانی سفارتخانہ محصور پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے دوست ممالک اور خطے میں پاکستانی سفارتخانے مدد کررہے ہیں،وزیراعظم نے بلاول بھٹو، حنا ربانی کھر، وزارت خارجہ کے حکام، سوڈان میں پاکستانی سفیر کو شاباش دی ہے،وزیراعظم نے سربراہ پاک فضائیہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔