لاہور(امت نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےافغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کو فون کیا اور افغان سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو عید مبارک اور نیک خواہشات کا پیغام دیا
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق نے افغان وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام یک جان دو قالب ہیں اور ان کا مستقبل شاندار ہے۔ امن اور ترقی کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امیر جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ امید ہے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔