فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہو جائے گا،اسحاق ڈار پُرامید

اسلام آباد (امت  نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری کردی گئیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

بیان میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں؎ ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔