پیپلزپارٹی نےسندھ میں 25 اپریل کا احتجاج ملتوی کردیا

کراچی (امت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے 25 اپریل کو صوبہ بھر میں احتجاج کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔

بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے احتجاج کو تحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے فی الحال ملتوی کر رہی ہے، ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں ایک دن پر انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی آواز کو نہیں سنا گیا تو دوبارہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان الگ الگ انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، الگ الگ انتخابات پاکستان کے سیاسی نظام کو تہس نہس کر دیں گے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ الگ الگ انتخابات سے الیکشن کی شفافیت پر ہمیشہ کیلئے سوالیہ نشان آجائے گا، اسمبلیوں کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر ایک دن انتخابات ہی سیاسی نظام کو مضبوط کر سکتے ہیں۔