سوات(امت نیوز)سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے خود کش دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا کہ دھماکا تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت منہدم اورعلاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، تھانےکی عمارت پرانی تھی، بیشتر دفاتر اور اہلکار نئی عمارت میں تھے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانےمیں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکےکی مذمت کی ہے
۔