اسلام آباد (اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی، انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے دھماکوں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، سکیورٹی فورسز اور پولیس دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔