اسلام آباد ( اُمتنیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17 کورونا کے مریض سامنے آگئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 914 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کورونا کے 17مریض رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 86 فیصد رہی، ملک بھر میں کورونا کے 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 96 ٹیسٹ کیے گئے، اس کے دوران کورونا کے 7 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 7عشاریہ 29 فیصد رہی۔