کٹھمنڈو (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن کے طیارے میں پرواز کے دوران لگنے والی آگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی اور بعد ازاں وہ اپنی منزل پر بحفاظت پہنچ گیا۔
Fly Dubai plane catches fire on takeoff from Kathmandu airport, tries to land pic.twitter.com/jVaawRlwnV
— Spriter (@Spriter99880) April 24, 2023
رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ کٹھمنڈو ایئر پورٹ سے دبئی جا رہا تھا اور اس میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد طیارے کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔