9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی
9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی

حکومت عدلیہ کودھمکیاں دینےکےبجائےآئین کااحترام کرے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زرداری ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال کر خود نیک پروین بن کر بیٹھ گئے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو،الیکشن ہوکررہےگا، نہ ہی بلاول ساری دنیاسے5ڈالر تک کی امدادلایا اور نہ ہی  آئی ایم ایف سےمسئلہ حل کرایا۔عدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہے۔حکومت عدلیہ کودھمکیاں دینےکےبجائےآئین وقانون کااحترام کرےورنہ یہ آئین اورقانون کےشکنجےمیں پہلےہی آچکےہیں۔ الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنےسےبہترہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ جنرل عام منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہےجو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کرےگا۔فضل الرحمٰن وہاں لےجاکرمارےگاجہاں کوئی نہیں بچائےگا۔شہبازشریف، وزیرداخلہ، وزیرقانون اورفضل الرحمٰن سامان باندھ لیں اور قوم یوم نجات کی تیاری کریں۔ عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دےگا اور ساری قوم سڑکوں پرہوگی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہےلیکن اپریل کےمہینے میں غربت کےہاتھوں ٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں41لوگوں نےخودکشی کی اور  کل6 لوگوں نےخودکشی کی۔ ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کےاندرعیدالفطرکی نمازاداکی۔زرداری نےناکامی کاساراملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہےخود نیک پروین بن کربیٹھ گیا۔