کینیا میں اجتماعی قبر سے مزید لاشیں برآمد،تعداد73 ہوگئی

نیروبی (نیٹ نیوز) کینیا میں اجتماعی قبر سے مزید لاشیں برآمد،مبینہ طورپربھوک سے مرنے والوں کی تعداد 73 ہوگئی۔33 کو زندہ بچالیا گیا۔پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق ایک قبرمیں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملیں، جن میں تین بچے اور والدین شامل ہیں۔پولیس کو112 افراد کےلاپتہ ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔جس کے بعد 8 سوایکڑ جنگل کو سیل کرکے اسے کرائم سین قراردے دیا گیا۔

پادری نے مبینہ طورپر پیروکاروں سے کہا تھا۔بھوک سے مرو گے تو جنت میں جاؤ گے۔پولیس نے پادری پال میکنزی اور6 ساتھیوں کوگرفتارکرلیا تھا۔