بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، فائل فوٹو
بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، فائل فوٹو

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب

اسلام آباد : جے یو آئی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی اجلاس (کل) بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے جس ین اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر طلب کیا گیاجو 26 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس3 سے 4 دن جاری رہ سکتا ہے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص عدالتی سطح پر پیدا کردہ بحران کے عوامل پر تفصیلی غور وخوض ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ حالات کے حوالے سے مضبوط جماعتی مؤقف کا تعین کیا جائے گا۔

اسلم غوری کے مطابق خیبر پختونخوا بشمول فاٹا مرجر ایریا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔