ثاقب نثارنے مبینہ آڈیو لیک کو”چوری کا مال“ قرار دیدیا

لاہور: سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے حالیہ مبینہ آڈیو لیک کو”چوری کا مال“ قرار دیتے ہوئے رد عمل جاری کردیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ اس آڈیو سے کوئی بھونچال نہیں مچا، کوئی زلزلہ نہیں آگیا، میری رائٹ ٹو پرائیویسی کو متاثر کیا گیا ہے، میں اسے نہیں مانتا، یہ چوری کا مال ہے،چوری کا مال نہ بک سکتا ہے نہ تشہیر ہوسکتی ہے۔

ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میں نے اس میں کیا غلط کیا ہے، کیا میں پروفیشنل نہیں ہوں ؟ میں نے اپنی لاءفرم کھول رکھی ہے ، مجھ سے کوئی مشورہ کرے تو مجھ پر مشورہ نہ دینے کا کوئی عذر ہے؟

واضع رہے کہ سوشل میڈیا پر ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو وائرل ہے جس میں وہ پی ٹی آئی وکیل کی توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی کر رہے ہیں۔