نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں، اعظم نذیر تارڑ

لاہور: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے ،جدید اور سوشل میڈیا کے دور پر کسی چیز پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، ،نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں،کوشش کی جارہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔

لاہور میں ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ایک اور آڈیو لیک ہو گئی،آڈیو لیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس میں سنگین گفتگو ہوئی ، وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ سیاسی سوالات کو ایڈریس نہیں کرناچاہیے،ماضی کے کیے گئے متنازع فیصلوں نے بہت نقصان کیا،ہمیں اندازہ نہیں ہوتا لیکن باتیں نکل آتی ہیں،عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے۔

ان کاکہناتھا کہ جدید اور سوشل میڈیا کے دور پر کسی چیز پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا،نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں،کوشش کی جارہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب جب سیاسی معاملات عدالتوں میں آئے تو ملک و قوم کا نقصان ہوا،سیاسی معاملات کو عدالت میں نہیں لے کرجاناچاہئے ،کچھ لوگ سیاسی معاملات کو دوبارہ بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ نظریہ ضرورت کے تحت کئے گئے فیصلوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، قانون نافذ ہونے سے قبل اس پر عملدرآمد روکنا حیران کن ہے،وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ آڈیو لیکس سے ماضی کے بہت سے معاملات واضح ہو رہے ہیں۔