9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی
9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں، شیخ رشید نے صدر کو خط لکھ دیا

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ لینے کے لیے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی توسط سے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ لینے کے لیے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں انتخابات کے لیے فنڈز منظور نہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھو چکے۔

خط کے متن کے مطابق الیکشن کرانا حکومت کی آئینی ذمے درای ہے، قومی اسمبلی میں فنڈز منظور نہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم پاکستان کی ایوان میں اکثریت نہیں رہی۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس کریں۔