منکی پاکس وائرس پاکستان پہنچ گیا،پہلے کیس کی تصدیق

اسلام آباد(امت نیوز)منکی پاکس وائرس پاکستان پہنچ گیا۔ اسلام آباد میں پہلا کیس سامنے آیا ہے ۔ سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پاکس کی علامات تھیں، متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجےگئے، گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔

حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص راولپنڈی یا اسلام آباد کا رہائشی ہے، پہلے کیس کے بعد پورے ملک کے ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،

بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔