کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کو خبردار کیا ہے کہ وہ انھیں عوامی سطح پر ” سسر ” کہہ کر نہ پکاریں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہنسی مذاق کرتے ہوئے شاہین کو متنبہ کیا کہ میں دوبارہ تمہارے منہ سے یہ لفظ نہیں سننا چاہتا۔
جواب میں شاہین نے کہا کہ لالہ ( شاہدآفریدی) میرے رول ماڈل ہیں، انھوں نے مجھے متاثر کیا ہے میں ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب وہ آؤٹ ہوجاتے تو میں ٹی وی بند کردیا کرتا تھا، وہ میرے ہیرو اور دوست کی طرح ہیں۔