اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے تلاشی کے بہانے لوٹنے والے گروہ نے چائینز شہری کو لوٹ لیا
چینی شہری IE LIU J نے تھانہ کوہسار پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ایک گاڑی میں چار نامعلوم ا فراد آئے، ایک شخص گاڑی سے نیچے اترا اور اس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا اور میرا بیگ لے کر تلاشی لینے لگا
انہوں نے بتایا کہ ملزمان دھوکہ دہی سے بیگ سے چار لاکھ روپے اور پاسپورٹ لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی